• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی: وفد اتوار کو برسلز روانہ ہوگا

یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کے معاملے پر وفد اتوار کو برسلز روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں سیکریٹری ایوی ایشن، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور دیگر افسران شامل ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد یورپی کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوگا، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی ریویو بورڈ اجلاس 14مئی کو برسلز میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیں گی۔

سی اے اے حکام کے مطابق اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں، سی اے اے نے عالمی تنظیم اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایاسا کے اہم شعبوں کے اسسمنٹ میں بھی کامیابی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ایاسا اسسمنٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی یورپ، برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید