• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب، آئی ایس پی آر

جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کےلیے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انتہائی لگن، قربانی کے جذبے سے شہداء کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کےلیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران افسران اور جوانوں کو میڈلز  ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

قومی خبریں سے مزید