• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ

ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر وائس مارشل عامر شہزاد فیکلٹی کے ساتھ: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر وائس مارشل عامر شہزاد فیکلٹی کے ساتھ: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ ایئر وائس مارشل عامر شہزاد نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے فیکلٹی کو اعلیٰ صلاحیت کے حامل انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی معیارات پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید دور کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے قابل فوجی قیادت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید