• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کو آئی سی سی بی ایس معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، ڈاکٹر اقبال چوہدری

جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کو آئی سی سی بی ایس کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار مجھ سے پرسنل ہیں ان کی ہدایت پر لکھے گئے خط کا جلد میں تفصیلی جواب دوں گا۔ 

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 8 ماہ کے دوران آئی سی سی بی ایس کے امور کو بری طرح خراب کیا گیا ہے جنھیں درست کررہا ہوں جلد ہی نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر تقرری کے لئے اشتہار جاری کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ کامسٹیک سے 7 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں جب کہ آئی سی سی بی ایس میں وہ اعزازی کام کررہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں اس ادارے میں بہت کچھ ایسا ہوا ہے جس سے ادارہ متاثر ہوا فیکلٹی کے مابین اختلاف ڈالنے کی کوشش کی گئی ریسرچ گرانٹ اور تحقیقی دوروں کی این او سی روکی گئی ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ احتجاج کررہے ہیں اور ہڑتال پر ہیں وہ سب میرے ہاتھ کے لگائے ہوئے پودے ہیں میں کسی کے خلاف نہیں اور سب سے بات کروں گا۔

مشیر مقرر نہ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے مشیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پھر تقرری روک دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید