راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے صدر کامریڈ عطاء اللہ خان آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی‘ انتقامی روش اور اداروں میں جاری رسہ کشی نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور سیاسی طور پر انارکی کی دلدل میں لاکھڑا کیا ہے۔ لاقانونیت‘ بیروزگاری، ٹیکسوں، بجلی گیس قیمتوں میں آئے روز اضافہ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کرسی بچاؤ کھیل نے انہیں عوامی فرائض سے غفلت میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی حقوق کی تحریکوں کو انکی چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق حل کیا جائے اور شورش اور بدامنی کو روکا جائے۔