• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، وزیرِ اعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایل این جی کے چار منصوبے لگے، سستی بجلی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی کیا بدقسمتی ہوسکتی ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں اور ڈیزائن میں فالٹ آجائے، کوئی شک نہیں کہ پروجیکٹ کی جگہ چیلنجنگ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں تاخیر قوم کے ساتھ زیادتی ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ کا شمار پاکستان میں توانائی کے شعبے کے بڑے منصوبوں میں ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ منصوبے میں خرابی کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کیا جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید