• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قومی کمیشن برائے انسانی حقوق دنیا کے اعلیٰ ترین کمیشنوں میں شامل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان قومی کمیشن برائے انسانی حقوق(این سی ایچ آر ) کا شمار دنیا کے اعلی کمیشنوں میں کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دے دی گئی ہے جس کے بعد اب این سی ایچ آر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر عالمی فورموں پر انسانی حقوق کے لیے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کی اجازت مل جائے گی اور اس اقدام کی بدولت پاکستان کو GSP ، FATF اور IMF سے مالی مراعات کے حصول کے لیے سٹریٹیجک مدد ملے گی، این سی ایچ آر کو اقوام متحدہ سے منسلکہ قومی انسانی حقوق کے سب سے بڑے نیٹ ورک، گلوبل الائنس آف نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے A-اسٹیٹس نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشن(این ایچ آر آئی ) کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے ، اس حوالے سے این سی ایچ آر کی چیئرپرسن، رابعہ جویری آغا کاکہنا ہے کہ "این سی ایچ آر کو- Aاسٹیٹس کے ادارے کے طور پر ایکریڈیٹیشن حاصل ہونے پر ہمیں فخر ہے اور ہم اپنے اراکین، ٹیم، سول اور بین الاقوامی شراکت داروں بشمول یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یا د رہے کہ درخواست کا عمل این سی ایچ آر کے قیام، آزادی، تشکیل، تنظیمی ڈھانچے، کام کرنے کے طریقوں، مینڈیٹ، اور نیم عدالتی افعال کے حوالے سے 125 صفحات پرمبنی ایک طویل رپورٹ پر مشتمل تھا، مزید برآں، این سی ایچ آر کی ٹیم کا انٹرویو ایک کمیٹی نے لیا جس میں 25 سے زائد افراد اور منتخب چیئرپرسن شامل تھے ۔