ملتان(سٹاف رپورٹر) بجٹ تجاویز کے مشاورتی عمل میں چھوٹے تاجروں کو شامل نہ کیا گیا تو ملک بھر کے تاجروں کی غالب اکثریت شدید احتجاج کرے گی،تاجر برادری کی مشاورت کے بغیر آنے والا بجٹ نا قابل قبول ہوگا، ان خیالات کا اظہا رتنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر جعفر علی شاہ اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تاجروں کی اہمیت اور قوت کا ادراک کرے، ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری کی مشاورت کے بغیر بنایا اور پیش کیا گیا بجٹ ناقابل قبول ہوگا، اجلاس میں ندیم قریشی، راؤ لیاقت، کفایت حسین، ذیشان ظفر، ملک مزمل کھاکھی، رانا اویس، شیخ پرویز اختر، جاوید خان، رانا ہاشم، مرزا نعیم اور شہباز اختر شریک تھے۔