پشاور(جنگ نیوز) ملک کی ممتاز دینی ، علمی اور روحانی شخصیت و پیر طریقت ، رہبر شریعت دربارہ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان کی سالانہ چوتھا یوم دعا کی تقریب دربار عالیہ مرشد آباد شریف پشاور میں 23مئی بروزجمعرات کو صبح 9بجے شروع ہوگی اور اختتامی دعا دن ایک بجےہوگی۔ چوتھا سالانہ یوم دعا کی تقریب کی صدارت انکے صاحبزادہ سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد ابوالجمال پیرالشیخ خواجہ محمد بدر عالم جان اور زیر سرپرستی پیر شیخ فخر عالم جان ہوگی ۔ جس میں اندرون ملک و بیرون ممالک سے انکے ہزاروں مریدین شرکت کریں گے ۔پیر طریقت سلسلہ نقشبندی، مجددی ، قادری ،چشتی پیر خواجہ محمد عبداللہ جان کو اپنے مقصد و لگن، مخلصانہ ساعی اور عزم گراں کی بدولت ملک کی علمی اور روحانی شخصیات میں نمایاں مقام حاصل رہا ہے ۔ پاک و ہند کے دوسرے صوفیائے کرام و بزرگان ِ دین کی طرح پیر خواجہ محمد عبداللہ جان کے آباؤ اجداد بھی علم و حکمت و روحانیت میں بلند پایہ مقام رکھتے ہیں ۔ سجادہ نشین دربارِ عالیہ مرشد آباد شریف پیر محمد عبداللہ جان صاحب علم ہونے کیساتھ انتہائی علم دوست بھی تھے، انہیں فارسی، عربی اور پشتو زبان وادب سے خاص شناسائی تھی۔ انکی عمر 84برس تھی ان کا چوتھا سالانہ یوم دعا تقریب بروزجمعرات صبح 9بجےشروع ہوگی۔