• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں چاہتا مرکز اور صوبے کی لڑائی میں خیبر پختونخوا کے حقوق متاثر ہوں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبے کی لڑائی میں صوبے کے حقوق متاثر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بیان بازی چھوڑ کر اُن سے بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بات کریں گے تو وہ مرکز سے صوبے کےلیے فنڈز لیں گے، نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبے کی لڑائی میں صوبے کے حقوق متاثر ہوں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وفاقی سے درخواست ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں جج اغوا ہو رہے ہیں، حالات خراب ہیں، آج 80 سے زیادہ جامعات کے وائس چانسلرز نہیں ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیس نہیں پیش کریں گے مذاکرات نہیں کریں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، صوبے میں گندم پنجاب سے آرہی ہے اور کسان رل رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن چین سے تعلق کبھی کم نہیں ہوا، سی پیک کی بنیاد میں صدر آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید