کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے شہر ٹاوئنٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔پاکستانی اننگز کے ساتویں اوور میں کھیل روک دیا گیا تھا پھر کھیل شروع نہ ہوسکا۔یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے لہذا دونوں ٹیموں کو اس میچ سے ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن ساتویں اوور میں کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ُاسوقت پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھے۔صدف شمس 18 رنز بنائے تھے۔