کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈومیسٹک ورکرز رائج لیبر لاز اور سوشل سیکورٹی سے یکسر محروم ہیں ،باوجود اس کے کہ ڈومیسٹک ورکرز ہماری غیر رسمی اکانومی کا ایک بڑا حصہ ہیں ان کے بارے میں موجود قوانین عملدرامد کا مکینزم نہ ہونے کے سبب غیر مؤثر ہیں ،ان خیالات کا اظہار ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت منعقد ڈسکشن فورم میں شامل شرکاء نے کیا، ڈومیسٹک ورکرز پروٹیکشن لاز عملدرامد کا جا؎ئزہ کے موضوع پر مجلس مذاکرہ میں مہمان خصوصی ہیومن رائٹس سندھ کی سیکرٹری تحسین فاطمہ تھیں جبکہ صدارت اکرم خاتون نے کی۔