لاہور(نمائندہ خصوصی)7ستمبر مینار پاکستان ختم نبوت گولڈن جوبلی کی تیاری کے سلسلے میں مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد مسلم ٹاؤن لاہورمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر حضرت مولانا محب النبی کی زیر صدارت علما ء کرام کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے مولانا فضل الرحیم اشرفی ،مولانا محمد امجد خان ،مفتی محمدحسن، مولانا سید محمود میاں ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،شیخ مولانا عبد الرحمن ،مولاناعبدالرؤف فاروقی،مولانا صوفی محمد اکرم ،مولانا علیم الدین شاکر،میاں پیر رضوان نفیس،مولاناحافظ اسعدعبید، مولانا حافظ محمداشرف گجراور دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں 7ستمبر 2024ء بعد نمازِ عصر عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جو کہ مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہورہی ہے کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیاگیا۔