کویت میں پانچواں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان اور کویت کے صنعتی تعاون اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری علیم خان اور کویت کے وزیر کامرس و انڈسٹری نے دستخط کیے۔
اس حوالے سے علیم خان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلیے کویت میں کمرشل قونصلر تعینات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کویت سے فارماسوٹیکل، انجینئرنگ اور آٹوموٹیو شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ جی سی سی ممالک کےلیے جلد پاکستان میں آمد پر ویزا شروع ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کویت کو ویٹنری اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز، دیگر شعبوں کےلیے افرادی قوت دیں گے۔ امید ہے مستقبل میں کویت بھی پاکستانیوں کےلیے ویزے کی شرائط میں نرمی لائے گا۔
علیم خان نے کہا کہ پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کی خصوصی سہولتیں دی جارہی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کویت چیمبر آف کامرس سے بھی جوائنٹ وینچرز پر مذاکرات ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر علیم خان نے کویت کے لائیو اسٹاک کے معروف ادارے المعاشی سے بھی مشاورتی اجلاس کیا۔
اختتامی سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ دورہ شاندار رہا، مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے۔