کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان کو خنجر بناکر ریاست کی شہ رگ پر رکھنا سنگین عمل ہے۔ عمران خان کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے کہ وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار، تقسیم، اور اداروں سے نفرت کا خطرناک بیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا جار رہا ہے، ۔ ا پی ٹی آئی والے کبھی دارالخلافہ پر چڑہائی کی دھمکی دیتے ہیں کبھی ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، اقتدار نہ ملنے پر قومی بیانئے سے انحراف کرتے ہیں، اقتدار نہ ملنے پر شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا پاکستان کے تاریخی قومی بیانئے سے انحراف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کو خنجر بنا کر ریاست کی شہ رگ پر رکھنا سنگین عمل ہے۔