• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں جب بھی محاذ آرائی بڑھی نقصان پاکستان کا ہوا، لیاقت بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فوج، سول اسٹیبلشمنٹ، پاکستان کے سیاستدان اور پاکستان کی عدلیہ باہم دست و گریباں ہیں، ماضی میں جب بھی محاذ آرائی بڑھی ہے نقصان پاکستان کا ہی ہوا ہے، 2024کے عام انتخابات دھاندلی زدہ اور متنازع ہیں، انتخابات نے ملک میں استحکام کے بجائے عدم استحکام میں اضافہ کیا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کی تعمیر نو چاہتی ہے، اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے جماعت اسلامی نوجوانوں کو آگے لانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی عزم رکھتی ہے کہ پورے ملک میں 10لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت گلشن حدید میں یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر کراچی منعم ظفر خان، صدر جے آئی یوتھ ضلع ملیر رضوان نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔