• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے روزگاری اور مہنگائی پر حکومت قابو نہیں پا رہی، فاروق ستار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی پر حکومت قابو نہیں پا رہی۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ بھی لوگوں کو روزگار دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سانحہ پریٹ آباد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ایسے واقعات کا سدباب نہیں ہو رہا، قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 19 بچے بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید