• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں منعقد کردہ عالمی ایونٹ برائے دفاع اور سلامتی میں سعودی عرب شرکت کر رہا ہے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہونے والے یورو سٹوری (EUROSATORY 2024) عالمی ایونٹ برائے دفاع اور سلامتی میں سعودی عرب بھی  شرکت کر رہا ہے۔

اس منصوبے میں سعودی حکومتی ادارہ جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز (GAMI) اور نجی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ سعودی عرب کی شرکت کو منظم کیا جائے۔

ان میں سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (SAMI)، سعودیہ ٹیکنیک، فوجی صنعتوں کے لیے لائف شیلڈ، اسکوپا انڈسٹریز (Scopa)، عربین انٹرنیشنل کمپنی فار اسٹیل اسٹراکچرز (AIC اسٹیل)، سعودی لیدر انڈسٹریز کمپنی (SLIC)، الاسناد، ملٹری سپلائیز (AL-ESNAD)، خدمت رے مینوفیکچرنگ کمپنی (KRMC) اور ورلڈ ڈیفنس شو (WDS) شامل ہیں۔

اس تقریب کا مقصد سعودی عرب کو فوجی صنعت کے شعبے میں عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو دعوت دینا، قومی فوجی صنعت کی قدرتی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ملک کی معیشت میں فوجی صنعت کے حصے کو بڑھانا ہے۔ 

سعودی عرب اپنی فوجی صنعت کو 2030 تک 50 فیصد سے زیادہ مقامی بنانے کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے لیے تحقیق، اختراع، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید