• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹھے پانی کی جھیلوں سے قبضہ ختم، ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کا حق دیا جائے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر افراد کے قبضے، ماہی گیروں کو ماہی گیری کے حق سے محروم کرنا اور ان پر جھوٹے مقدمات جیسے اقدامات فوری بند کئے جائیں، سندھ حکومت اس حوالے سے پاکستان فشر فوک فورم کے کارکنوں کے احتجاج کا نوٹس لے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر ہم ماہی گیروں پر ہورہے مظالم کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز بلند کریں گے۔حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ میں 16برس سے قابض پیپلزپارٹی کی حکومت کے زیر سایہ وڈیرے اور جاگیرداروں نے صوبے کے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، بااثر وڈیروں اور جاگیرداروں نے سندھ کے مختلف اضلاع خصوصا ًساحلی پٹی سے متصل میٹھے پانی کےذخائر اور سانگھڑ کی ’’کاکاہو جھیل‘‘ پر قبضہ کر رکھا ہے، جہاں غریب و کمزور ماہی گیروں کے لئے جاگیردار مافیہ نے بازور طاقت ماہی گیری کرنا ناممکن بنادیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید