• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس میں الیکشن ٹربیونل کو وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا۔الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس 22 جولائی سے روزانہ سننے کا عندیہ ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جولائی سے کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا عندیہ دے دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس 22 جولائی تک رکھ لیں، اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کروں گا۔ چھٹیاں ہیں کام اتنا نہیں، میں آسانی سے سن لوں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ 22 جولائی سے کیس روازنہ کی بنیاد پر سنیں گے۔

اہم خبریں سے مزید