9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی لاہور پولیس کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، لاہور پولیس کی ٹیم سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
لاہور پولیس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک پر روک دیا گیا۔