• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟

پاکستان میں کل 19 اگست کو سپر بلیو مون ہوگا۔ اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں جبکہ یہ سال کا پہلا سپر مون بھی ہوگا، جس میں چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

 سپارکو کے مطابق 19 اگست 2024 بروز پیر رات 11 بجکر 26 منٹ پر آسمان پر سپر بلیو مون وقوع پزیر ہوگا۔

”سپر بلیو مون“ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔ یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپر مون“ اور ”بلیو مون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔ 

یہ اس سال 2024 کا پہلا سپرمون بھی ہے جبکہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو نظر آئیں گے جبکہ 19 اگست کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے۔

 بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور ہوتے ہیں، جو ان کی نایابیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 سپر مون اور بلیو مون کا امتزاج اور بھی غیر معمولی ہے، اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، حالانکہ یہ وقفہ 20 سال تک کا بھی ہو سکتا ہے۔ 

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کےلیے خاصی دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید