• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کے 5 نئے ممبران کا تقرر؛ صدر نے منظوری دیدی

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے اسلامی نظریاتی کونسل کے5 ارکان کی تقرری کر دی، علامہ یوسف اعوان، افتخار نقوی،مفتی زبیر ‘ڈاکٹرعزیر محمود الازہری اورپیر شمس الرحمن مشہدی شامل ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی 12نشستیں خالی تھیں۔ نئی تقرری کے بعد کونسل کے ممبران کی تعداد 12ہوگئی جبکہ ممبران کی کل تعداد 20ہے،8نشستیں اب بھی خالی ہیں۔وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے5 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 5ارکان کی تعیناتی 3سال کیلئےہے۔ نئے ممبران میں علامہ ملک محمد یوسف اعوان،علامہ سید افتخار حسین نقوی،مفتی محمد زبیر ‘ڈاکٹرعزیر محمود الازہری اورپیر شمس الرحمن مشہدی شامل ہیں۔ جن میں تین ممبران علامہ ملک محمد یوسف اعوان، علامہ سید افتخار حسین نقوی،مفتی محمد زبیر پہلے بھی کو نسل کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ ‘ڈاکٹرعزیر محمود الازہری اورپیر شمس الرحمن مشہدی پہلی بار کونسل کے رکن مقرر کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید