• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا معاملہ ختم، پاکستان کیساتھ بلاتعطل مذاکرات کا دور بند ہوچکا، بھارتی وزیر خارجہ

کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، فاروق اقدس ) بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370کے بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ختم ہوچکا، پاکستان کیساتھ بلا تعطل مذاکرات کا دور بھی بند ہوچکا ہے، بنگلہ دیش سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ فطری عمل ہے کہ ہمیں موجودہ حکومت سے ہی رابطہ رکھنا ہے ، تاہم وہاں حکومت کی تبدیلی سے دونوں ممالک کے تعلقا ت میں ناہمواری آسکتی ہے، پڑوسیوں سے تعلقات ہمیشہ چیلنجنگ رہتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوی حیثیت ختم کرنے کے انتہائی اقدام اور سفارتی تعلقات سمیت دوطرفہ امور پر جارحانہ طرزعمل روا رکھنے کے بعد بھی بھارت دوطرفہ مذاکرات میں تعطل کی زمہ داری بدستور پاکستان پر عائد کر رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید