• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں فیصل کریم کنڈی کا ”جرگہ“ میں انٹرویو ”ہنسنا منع ہے“ میں قوالی کا دھمال (پارٹ 2)

کراچی (جنگ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ پاکستان کے سیاسی معاملات، کے پی کی موجودہ صورتحال، بانی پی ٹی آئی کی سیاست اور دیگر اہم معاملات پر اس انٹرویو کے دوران اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی 250 ویں ایپی سوڈ کے موقع پر دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قوال برادران فرید الدین ایاز اور ابو محمد شو کے مہمان بنیں گے۔ ناظرین اس شو میں قوالوں کی مزیدار گفتگو کے ساتھ اُن کے خصوصی کلام سے بھی محظوظ ہوں گے۔ قوال برادران کے دلچسپ واقعات کے ساتھ ”قوالی اسپیشل“ کا دوسرا حصہ رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشرہوگا۔ تابش ہاشمی میزبان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید