• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’PWD غیر فعال‘‘ ’’لارڈ ڈلہوزی‘‘ نے 1854ء میں قائم کیا تھا

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے بعد پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کا قدیمی ادارہ فوری طور پر غیرفعال ہوگیا ہے، یادش بخیر وزیراعظم شہباز شریف نے جون میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت ہاؤسنگ کے ریکارڈ کے مطابق، پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ قیام پاکستان سے تقریباً ایک صدی قبل لارڈ ڈلہوزی نے 1854ء میں قائم کیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد 1947ء میں اس ادارے کا نیا نام پاک پی ڈبلیو ڈی رکھا گیا اور اس ادارے کو مہاجرین کے لیے رہائشیں اور ملک بھر کی سڑکوں اور بلڈنگز کی تعمیر کا کام دیا گیا۔ آزادی کے 20 سال بعد یعنی اگست 1967ء میں اسلام آباد کو پاکستان کا وفاقی دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ ہی پی ڈبلیو ڈی کے 2 ڈویژنز کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا اور انہیں اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی رہائشیں اور وفاقی سیکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کا کام سونپا گیا۔
اہم خبریں سے مزید