• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 18 بیس بال ٹیم کو این او سی نہیں ملا منسٹری آف فارن افیئرز کا لیٹر جعلی نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی انڈر18بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چائنیز تائی پے جانے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ٹیم جمعے کی شب تائیوان روانہ نہ ہوسکی، یہ ایونٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائی راؤنڈ بھی ہے،ماضی میں بھی بعض ٹیموں کو تائیوان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت سے روکا جاچکا ہے،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سکریٹری سید فخر علی شاہ نے جنگ کو بتایا کہ شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے منسٹری آف فارن افیئرزکو درخواست دی تھی جس کی جانب سے ہمیں جو لیٹر ملا اسے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں جمع کرایا تو اس کے حکام نے بتایا کہ یہ لیٹر جعلی ہے انہوں نے اس لیٹر کے حوالے سے پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید