• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی حکومت کی ناقص امیگریشن پالیسی، ہزاروں پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر محصور

بغداد (این این آئی)عراق حکومت کی ناقص امیگریشن پالیسی اور عراقی ائیر لائن کے جہازوں کی عدم دستیابی کے سبب ہزاروں پاکستانی بغداد ایئر پورٹ پر محصور ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد گزشتہ 24گھنٹے سے ایئرپورٹ پر محصور ہیں جبکہ عراقی ایئر لائن ان کو واپس لانے کیلئے کوئی خصوصی پرواز چلانے پر تیار نہیں۔یورپ سمیت دیگر مغربی ممالک سے آنے والے افراد جو پاکستانی پاسپورٹ پر عراق سفر کررہے ہیں عراقی امیگریشن کی زیادتیوں کے سبب اپنی فلائٹس مس کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید