• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایات پر جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات جماعت نہم و دہم برائے سال2024ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 16384 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16131امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 253 امیدوار غیر حاضر رہے،اس سال جنرل گروپ ریگولر میں تینوں پوزیشنیں اقراحفاظ اسکول کی طالبات نے حاصل کیں۔ نتائج مطابق اقراحفاظ گرلز سیکنڈری اسکول الحمرا سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ کی لائبہ بنت محمد وسیم رول نمبر552134 نے88.45 فیصد نمبرحاصل کر کے پہلی،اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول الحمرا سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ کی حبیبہ منیر بنت منیر احمد رو ل نمبر552129 نے88.18 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک B نارتھ ناظم آباد کی انشرابنت محمد توفیق رول نمبر 550770نے 88.09 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید