• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹر پر ٹاسک فورس کا اجلاس پیر کو طلب، ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، جو گیس سیکٹر کے مسائل پر20رکنی ٹاسک فورس کی قیادت کر رہے ہیں، نے پیر کو اس کا دوسرا اجلاس طلب کیا ہے جو بہت ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے کیونکہ پیٹرولیم ڈویژن اور ای اینڈ پی کمپنیوں نے 2012 کی ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی کے ہموار نفاذ کے لیے ای سی این ای سی کو پیش کرنے کے لیے نفاذ کے فریم ورک پر اتفاق رائے پیدا نہیں کیا ہے جس کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں کو نئی دریافتوں سے 35 فیصد گیس نجی شعبے کی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دونوں فریقین اپنے پرانے موقف پر قائم رہے، بلکہ پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے پہلے مجوزہ نفاذی فریم ورک کو مزید سخت بنا دیا ہے تاکہ ترمیم شدہ پالیسی پر عملدرآمد نہ ہو سکے۔ نگران حکومت کے دوران سی سی آئی نے 26 جنوری 2024 کو ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012 کی منظوری دی تھی اور 7 ماہ گزرنے کے باوجود اس پالیسی پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید