• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثبت اشاریوں کے باوجود ملکی معیشت پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک)مثبت اشاریوں کے باوجود ملکی معیشت پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ، معیشت کو مضبوط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 3فیصد کمی کے بعد 13فیصد پر آگئی ، معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح میں19فیصد اضافہ،67فیصد ہوگئی۔پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے سمیت ملکی معیشت میں استحکام سے متعلق کئی مثبت خبریں سامنے آئیں ، لیکن اس کے باوجود معاشی صورتحال پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی دیکھی جارہی ہے، اس بات کا انکشاف اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے میں ہوا ، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ،ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کے سوال پرمعیشت کو مضبوط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 3 فیصد کمی کے بعد 13فیصد پر دیکھی گئی ،جبکہ معاشی صورتحال کو کمزور کہنے والوں کی شرح میں 1فیصد اضافہ ہوا اور69فیصد نے معاشی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا،17فیصد نے کوئی فرق نہ آنے کا بتایا،سروے میں معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ،،اس سوال پر کہ آئندہ چھ ماہ میں ملکی معیشت بہتر ہوگی ؟ گزشتہ سروے کے مقابلے میں مایوس پاکستانیوں کی شرح 19 فیصد بڑھی اور 70 فیصد نے معاشی صورتحال کمزور رہنے کا کہا ، جبکہ معیشت میں بہتری کےلیے پُرامید پاکستانیوں کہ شرح 10فیصد کمی کے بعد 12 فیصد پر دیکھی گئی، کوئی فرق نہ آنے کا18فیصد افراد نے کہا دیا، اپسوس نے پاکستانیوں سے آئندہ چھ ماہ میں خود کے مالی حالات میں بہتر ی کا سوال بھی کیا، جس کے جواب میں مالی حالات مزید کمزور ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح میں 19 فیصد کااضافہ دیکھا گیا اور67فیصد نے کوئی بہتری نہ آنے کا کہا ،جبکہ مالی حالات میں بہتری کےلیے پُرامید پاکستانیوں کی شرح بھی 15فیصد کمی کے بعد13فیصد پر دیکھی گئی۔
اہم خبریں سے مزید