• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے اصغر مال سکیم میں نیشنل مارکیٹ میں غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سکواڈ نے مذکورہ ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر 15 اور پلاٹ نمبر S-16-B پر چھ دکانوں کو سر بمہر کر دیا ۔ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیرکیں۔
اسلام آباد سے مزید