• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 سماج دشمن دھر لئے گئے،21مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں کی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11اشتہا ری و عادی مجرمون سمیت منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 31 جرائم پیشہ کو گرفتار کرلیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تھانہ کورال پولیس نے مو ٹر سائیکل اور گھریلو چوری میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کے قبضہ سے 11 موٹرسائیکل اور گھر یلوسامان برآمد کرلیا ۔ ٹیکسلا پولیس نے بھی شیری بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔
اسلام آباد سے مزید