• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے گلزار قائد سے 15 سالہ لڑکا گھر سے غائب ہو گیا جو جاتےہوئے مجموعی طور پر 10 تولے سونا ساتھ لے گیا ۔ والد نےخدشہ ظاہر کیا کہ بیٹے کو کسی نے اغواء کر لیا ۔ اسی تھانے کے علاقے میں سکول سے محمد معاذ کی 15 سالہ بہن کو اغوا ءکر لیا گیا۔تھانہ واہ کینٹکے علاقے بہونی موڑپر رضوانہ بی بی کا 16 سالہ بیٹا عاصم علی پر اسرار طور پر گم ہو گیا ۔ تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے میں رحیم شاہ کی 16 سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ۔تھانہ چونترہ کے علاقے چک بیلی خان سے واپڈا ملازم محمد عمران کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے محمد شفی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید