• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔سرچ آپریشنز تھانہ سٹی، پیرودہائی، مندرہ، کینٹ، مورگاہ، چونترہ،چکری،روات اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں کئے گئے۔ اس دوران 110گھروں، 92دکانوں اور انفرادی طور پر 250سے زائد افراد کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید