• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبادلوں کی درخواستوں پر فیصلے، 98 اساتذہ اپیل میں کمشنر آفس پہنچ گئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق 98اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے تبادلوں کی درخواستوں پر فیصلوں کے خلاف اپیل میں کمشنر آفس پہنچ گئےلیکن وہاں بھی سو فیصد داد رسی نہیں ہوسکی۔راولپنڈی میں درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے ہیڈماسٹرز اور آئی ٹی کے سینئر اساتذہ پر مشتمل 30رکنی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔تبادلے کے فیصلوں کیلئے الگ کمیٹی بنائی گئی تھی لیکن درخواست گزار مطمئن نہیں ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق ویڈلاک کا آپشن لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود اساتذہ کی درخواستیں مختلف اعتراضات لگا کر منظور نہیں کی گئیں۔ مسترد درخواستوں پر کمشنر آفس میں سماعت ہوئی اور98میں سے48کی منظوری دی گئی ۔ضلع راولپنڈی میں انٹر ڈسٹرکٹس 45 اپیلوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ نامکمل د رخواستیں پہلے درخواست گزار سے مکمل کرائی جائیں۔ کوٹلی ستیاں و مری کے ٹرانسفر کیسز میں ڈپٹی کمشنر مری کو آن بورڈ لے کراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تبادلوں کے باعث دور کی تحصیلوں میں اساتذہ کی کمی نہ ہو۔
اسلام آباد سے مزید