• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند،ممبر جوڈیشل کمیشن

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اسد عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں بھی ججز کی تعداد بڑھائی جائے اور خالی آسامیاں فی الفور پر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات اور فیصلوں کو متنازعہ نہ بنایا جائے-عدلیہ ریاست کا ایک اہم ستون ہے جس نے باقی تمام ستونوں کو بھی مصبوط کرنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید