• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد پر حملہ، تقدس پامالی کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے،سنی علماء کونسل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سنی علماء کونسل پاکستان نے جنگ بدر اور جنگ احد کے صحابہ کرام کی شان میں مبینہ گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عطاء محمد دیشانی،مولانا تصدق حسین، مفتی تنویر عالم فاروقی، حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا یعقوب طارق، مولانا عبدالرزاق حیدری نے جامع مسجد رحمانی آبپارہ سے نکلنے والے تحفظ اہلسنت مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ میانوالی ،احمدپور سیال جھنگ میں مساجد پر حملہ، تقدس کی پامالی اور نمازیوں و تاجروں پر تشدد افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید