• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ ، رواں سال 8 نا ئیجیر ین باشندے گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ا نسداد منشیات فورس نے متعدد نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملزم نائیجیریا سے براستہ دبئی پہنچا جس کے پیٹ سے 38 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔کیپسولز سے مجموعی طور پر 608 گرام کوکین برآمد ہوئی۔رواں سال 7 کارروائیوں میں 8 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر کے 11.420 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید