• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے خلاف پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر جدوجہد کا اعلان کیا۔ قبل ازیں کمیٹی کے رہنماؤں انجینئرمحمود عالم، انجینئر محمد سہیل اقبال، انجینئر عبدالعدیل میر، انجینئرفہیم ایاز کنڈی، انجینئرردا خان، انجینئرمحمد عثمان علی، انجینئرعامر ریاض،انجینئر احسن خان وائیں و دیگر نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کاغیر منصفانہ فیصلہ کیا گیا ۔11سی کے تحت تمام ملازمین کو گھر بھیجا جا رہا ہےجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔حکومت کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انجینئرز کا موقف سننا چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئےاصلاحات کی جائیں، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کرپشن ختم کی جائے ادارہ نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید