• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30ستمبر تک ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10، پراپرٹی ٹیکس پر 5فیصد ربیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ‘ ڈائریکٹر ایکسائز

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم نے کہا ہے کہ 30ستمبر تک ٹیکس ادا کرنے پر گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 10فیصد پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5فیصد ربیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ پروفیشنل ٹیکس ادا کرنے پر جرمانہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو پراپرٹی کی خریداری میں آسانی کیلئے تمام اراضی ریکارڈ مراکز میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی آن لائن کر کے کمبائنڈ ٹیکس ادائیگی کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سے قبل صرف کرنٹ پراپرٹی ٹیکس ادا کر کے پراپرٹی ٹرانسفر کی جاتی تھی اور بعد میں بھاری بقایا جات کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔
اسلام آباد سے مزید