• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے مچ میں سوئی گیس کی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ بلوچستان کو گیس فراہمی کے لیے متبادل 12 انچ گیس پائپ لائن سے ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کو گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس پائپ لائن بہہ گئی تھی۔

18 انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید