• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد خان بھٹی کرپشن کیس: بریت کی درخواست پر دلائل طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن کیس میں  بریت سے متعلق درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔ 

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا۔

عدالت نے وکلاء کو بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پر 10 سال میں 32 لاکھ اسمبلی سیشن الاؤنس وصول کرنےکا الزام ہے۔

ملزم محمد خان بھٹی کو پرویز الہٰی نے پرنسپل سیکریٹری پنجاب اسمبلی تعینات کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید