• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حیدر آباد کا 8 سالہ بچہ بازیاب کرے، تحریری حکم نامہ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے حیدر آباد کے علاقے پھلیلی سے لاپتہ 8 سالہ بچے ظہیر علی کی بازیابی سے متعلق کیس پر سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست واپس لینے پر خارج کی جائے، درخواست گزار سے پوچھا کہ بچہ ابھی تک بازیاب ہوا یا نہیں، اس کے باوجود بچے کی والدہ نے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں، کیس کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیس خارج نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں ایس ایس پی حیدر آباد اور ایس ایچ او پھلیلی کو بچے کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری حکم نامہ ایس ایس پی حیدر آباد کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی حیدر آباد سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بچے کی والدہ نے کیس واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

والدہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہر پیشی پر حیدرآباد سے پیش نہیں ہو سکتے، میرا شوہر مزدوری کرتا ہے، گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید