• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ساز حادثے کی ملزمہ کیخلاف ممنوعہ شے کے استعمال کا 1 اور مقدمہ درج

کارساز حادثے کی فائل فوٹو
کارساز حادثے کی فائل فوٹو

کراچی میں پیش آئے کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ممنوعہ شے کے استعمال کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے ملنے والے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

دوسری جانب کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی جس میں خاتون کے جسم میں میتھ فیٹامائن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، میتھ فیٹامائن کو عام زبان میں آئس بھی کہا جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد جناح اسپتال میں ملزمہ کے خون اور یورین کے نمونے لیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے گزر گئی۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار آمنہ اور اس کے والد 60 سالہ عمران عارف جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید