• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا: اسلام آباد انتظامیہ کی تنبیہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کرنے والے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔

دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید