• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 244 روپے مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ماہ ستمبر کےلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید