• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تعارف
سید اظہر حسنین عابدی ایک ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلر ہیں جو تقریباً بیس سال سے زیادہ عرصے سے کونسلنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ وہ تعلیم کے موضوع پر ایک سو سے زیادہ قومی و بین الاقوامی سیمینارز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سید عابدی نے12500سے زیادہ طلبہ کو ان کے بہتر مستقبل کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک مفید مشورے دیئے ہیں۔ ہزاروں بچوں نے ان کے ذریعے بے شمار وظائف حاصل کئے ہیں۔ ان کے ملکی اور غیر ملکی ہائی رینکنگ تعلیمی اداروں سے بھی رابطے میں آپ کو ان کی انہی خدمات کے صلے میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے تمغہ امتیاز بھی عطا کیا ہے۔
سید عابدی جنگ گروپ کے تعاون سے ہر ہفتے والدین، طالب علم، اساتذہ اور تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد کے سوالوں کے جواب دیں گے اور آپ کو اس کالم کے ذریعے تعلیم کے شعبے کے بارے میں مفید مشورے فراہم کریں گےخاص طور پر کیریئر کونسلنگ کے بارے میں۔ بچوں کی بروقت کونسلنگ ان میں نہاں صلاحیتوں اور رجحان کو نہ صرف ابھارتی ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں اور رجحان کے مطابق انہیں درست تعلیمی کیریئر کا راستہ بھی دکھاتی ہے۔ یہ کونسلنگ ان والدین کی بھی رہنمائی کرتی ہے جو بچوں کی مخفی صلاحیتوں اور رجحان کو جانے بغیر انہیں اپنی خواہشات کے مطابق تعلیمی کیریئر اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
سید عابدی ماہر تعلیم اور ایجوکیشن کونسلر اس کالم کے ذریعے آپ کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ان سے رابطے کیلئے s.abidi@janggroup.com.pk پر ای میل کریں تاکہ آپ کے بچوں یا تعلیم سے منسلک آپ کے سوالوں کے جواب اور مفید مشورے فراہم کریں۔

س۔سر میری بیٹی بی ایس کے آخری سمسٹر میں ہے اور وہ یہ ڈگری Virology & immuneologyنسٹ یونیورسٹی سے کر رہی ہے۔ظاہری طور پر یہ مضمون نہ اتنا مقبول ہے اور نہ اس کی مانگ ہے دراصل میری بیٹی نے یہ مضمون نہ چاہتے ہوئے شروع کیا تھا کیونکہ وہ ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اس نے اولیول اور اے لیول سعودیہ سے کیا اور FSc equivalency میں 82%نمبر حاصل کئے لیکن پھر بھی اسے ناکامی ہوئی اور نسٹ سے بی ایس شروع کیا۔آپ سے گزارش ہے کہ یہ بتائیں کہ میری بیٹی آگے کیا کرے۔ وائرولوجی میں آگے ایم فل ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس مضمون کی کوئی اہمیت ہے۔کیا اسے ایم بی اے کرنا چاہئے؟ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں (محمد رحمٰن۔سعودیہ عرب)
ج۔بدقسمتی سے میں آپ کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں۔Virology & immuneology ایسے مضمون ہیں جن کی مانگ پوری دنیا میں ہے اور انٹرنیشنل لیول پر اس شعبے میں بے شمار ملازمت کے اور آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔اگر آپ کی بیٹی وائرولوجی میں ایم ایس سی کرتی ہے جینیٹکس میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ تو مجھے یقین ہے کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک کہیں بھی اسے ملازمت کے بے شمار مواقع حاصل ہوں گے۔میں بالکل بھی ایم بی اے کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔
س۔سر میں میڈیکل کا طالب علم ہوں اور اس سال کے آخر میں میری ڈگری مکمل ہو جائے گی ۔میں آگے اپنی ہائوس جاب شروع کرنے کے لئے پُرامید ہوں میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ مجھے رہنمائی فراہم کریں کہ میں اپنا میڈیکل کا پروفیشن جاری رکھوں یا میں سی ایس ایس کروں؟ آپ جانتے ہیں جو اس وقت میڈیکل ڈاکٹروں کے حالات جا رہے ہیں میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔(فزا جاوید۔ملتان)
ج۔میں آپ کو بالکل بھی مشورہ نہیں دوں گا کہ آپ اس وقت اپنا پروفیشن تبدیل کریں۔آپ نے اس ڈگری کو حاصل کرنے کے لئے 6سال سخت محنت کی ہے تو اس مقام پر میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی ہائوس جاب مکمل کریں اور ایک اسپیشلائزیشن کرنے کی کوشش کریں۔ آپ اپنی موجودہ میڈیکل فیلڈ میں آگے میڈیکل مارکیٹنگ کی طرف جا سکتی ہیں یا آپMBA Hospitality Management میں کر سکتی ہیں اور اس اسپیشلائزیشن کی پاکستان میں بھی بہت مانگ ہے۔
س۔میں MS Mathematicsکا اسٹوڈنٹ ہوں میں یہ جانتا ہوں کہ حساب کے مضمون کی بہت اہمیت ہے لیکن مجھے یہ بات بہت پریشان کر رہی ہے کہ یہ مجھے آگے بڑھنے میں کس طرح مدد کرے گا۔براہ کرم میری مدد کریں(زعیم مسعود۔اسلام آباد)
ج۔Mathematicsایک بہت مضبوط مضمون ہے۔ میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنا ایم ایس مکمل کرنے کے بعد ایم فل یا پی ایچ ڈی لوجکس میں کریں۔اس سے آپ کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع حاصل ہوں گے جس میں آپ ٹیچنگ یا دوسرے ایسے پروفیشنز کی طرف جا سکتے ہیں جو IQ Buildingمیں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
س:میرے بیٹے نے فزیوتھراپی میں ضیاء الدین یونیورسٹی اسپتال سے گریجویشن کیا ہے لیکن اب اس نے اس شعبے میں اپنا انٹرسٹ کم کر دیا ہے برائے مہربانی مجھے بتائیں اس شعبے کے بیرون ملک کوئی بہتر مواقع ہیں یا اس کے علاوہ اس کو کسی اور شعبے میں پڑھائی کرنی چاہئے؟(سکندر۔ملتان)
جواب: فزیوتھراپی ایک مقبول اور ابھرتا ہوا مضمون ہے جس کی مانگ مشرق اور مغرب میں یکساں ہے اگرچہ اور دوسری تمام خصوصیات کے ساتھ آپ کے بیٹے کو ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مہارت اور خصوصی تجربہ حاصل کرے تاکہ اس کو اعلیٰ نوکری مل سکے۔
میں آپ کے بیٹے کو تجویز کر رہا ہوں کہ وہ زیادہ تجربہ حاصل کرے اور کوشش کرے کہ فزیوتھراپی میں ماسٹر کرے جہاں اس کو بچوں کی بیماریوں ،فزیو تھراپی یا نفسیات، ہڈیوں میں اسپیشلائزکرنا چاہئے۔
تازہ ترین