• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادیاں تڑوا کر پیسے کمانے والا ہسپانوی شخص

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگوں کی شادیاں تڑوا کر اچھے خاصے پیسے کما لیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ارنیسٹو نامی ہسپانوی شخص کا کہنا ہے کہ شادی سب کے لیے خوش بھرا لمحہ نہیں بلکہ کچھ لوگوں کے لیے ایک برا خواب بھی ہوتا ہے۔

ارنیسٹو نے بتایا کہ میرے گاہک وہ لوگ ہیں جو اپنی شادی سے ناخوش ہیں، میں ایک شادی کی تقریب کو برباد کرنے کے لیے 500 یورو وصول کرتا ہوں۔

ہسپانوی شخص نے مزید بتایا کہ میں شادی کی تقریب کی تمام تفصیلات پوچھتا ہوں اور عین وقت پر پنڈال میں پہنچ جاتا ہوں تاکہ کوئی بھی حربہ آزما کر اس شادی کی تقریب کو منسوخ کروا سکوں۔

ارنیسٹو نے بتایا کہ دولہا یا دلہن خود اپنی شادی کی تقریب کو خراب کروانے کے لیے میرے پاس آتے ہیں، میرے اتنے گاہک ہیں کہ میں ہمیشہ مصروف رہتا ہوں۔

ہسپانوی شخص نے بتایا کہ میں شادی کی تقریب میں پہنچ کر دولہا یا دلہن کے ساتھ اپنے تعلقات ہونے کا دعویٰ کرتا ہوں، میری اداکاری اتنی زبردست اور حقیقت کے قریب ہوتی ہے کہ زیادہ تر شادیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید