• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر بشکریہ اے پی
تصویر بشکریہ اے پی

امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے کابینہ اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کر کے ڈیبیو کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کو تقریباً ایک سال بعد امریکی صدر جوبائیڈن کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے تو اس مرتبہ ان کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ میٹنگ میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کا اجلاس آخری مرتبہ اکتوبر 2023ء میں ہوا تھا۔

جعمے کو ہوئے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے خواتین کی صحت کی تحقیق پر وائٹ ہاؤس کے اقدام کے بارے میں بات کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جِل بائیڈن کی موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اور پچھلی انتظامیہ میں خاتونِ اوّل نے مخصوص وجوہات کی بناء پر ان میٹنگز میں شرکت کی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جِل بائیڈن ہمارے ساتھ شامل ہوئی ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا اہم ہے جس کے بارے میں وہ بات کرنے والی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں امریکی صدر نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن کی کابینہ کے ممکنہ آخری اجلاسوں میں شرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید